13

صفر پر آؤٹ ہونیوالے اعظم خان مداح سے الجھ پڑے

[ad_1]

مسلسل ناکامیوں کے بھنور میں پھنسے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان امریکا کیخلاف صفر پر وکٹ گنوانے کے بعد آپے سے باہر ہوگئے۔

ڈیلاس میں امریکا کیخلاف صفر پر وکٹ گنوانے کے بعد پویلین جاتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان مداح سے الجھ پڑے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

اعظم خان ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، بطور بیٹر وہ گولڈن ڈک کا شکار ہوئے بعدازاں وکٹ کے پیچھے بھی کئی رنز لٹائے۔

مزید پڑھیں: امریکا سے شکست؛ بابر کی بیٹنگ پر عرفان پٹھان، ہرشا بھوگلے بھی بول اُٹھے

 

وکٹ کیپر بیٹر آخری 6 اںٹرنیشنل اننگز میں 3 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آئرلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ 30 رنز اسکور کیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ؛ امریکا نے پاکستان کو شکست دے دی

 

 

واضح رہے کہ اعظم خان کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت سابق کرکٹرز ٹیم مینجمنٹ و سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں 9 جون کا بھارت کے مدمقابل آئے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں