[ad_1]
قومی ٹیم سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے امریکا کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست کو توہین آمیز قرار دیدیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم انگلینڈ جیسی بڑی ٹیم کیخلاف فائٹ کرکے ہارتی تو دُکھ نہیں ہوتا لیکن اس ٹیم سے شکست کھائی جس نے زیادہ انٹرنیشنل میچز ہی نہیں کھیلے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کیخلاف شکست توہین آمیز ہے، پہلے ڈرا کرنا پھر! سپر اوور میں ہار جانا پاکستان کرکٹ یہ دن کبھی نہیں بھولے گا۔
مزید پڑھیں: امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا
کامران اکمل نے کہا کہ امریکی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ جیت کے حقدار تھے کیونکہ انہوں نے گرین شرٹس کے مقابل بہترین کرکٹ کھیلی۔ وہ بلکل بھی کسی کم درجے کی ٹیم کے لقب کے مستحق نہیں۔
مزید پڑھیں: صفر پر آؤٹ ہونیوالے اعظم خان مداح سے الجھ پڑے
سابق کرکٹر نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے! جب آپ من مانیاں کرکے ٹیم بنائیں گے تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔
[ad_2]
Source link