11

بُل رائیڈنگ، 25 ڈالر میں ٹیم سے ملاقات! پھر امریکا سے شکست

[ad_1]

قومی ٹیم کی ناکامی پر کیا ٹیم مینجمنٹ بھی برابر کی شریک ہے؟ (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کی ناکامی پر کیا ٹیم مینجمنٹ بھی برابر کی شریک ہے؟ (فوٹو: کرک انفو)

ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے پہلے مقابلے میں کمزور حریف امریکا کیخلاف شکست کے بعد قومی ٹیم تنقید کی زد میں ہے تاہم میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم کی تیاریوں پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

قومی ٹیم کو ڈیلاس میں بارش اور خراب موسم کے باعث ٹریننگ سیشن کا موقع نہیں مل سکا تھا تاہم انڈر پریکٹس میں ہی کھلاڑیوں نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم حریفوں کا مقابلہ کرنے اور جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔

قومی ٹیم کے پلئیرز متعدد مواقعوں پر ٹریننگ سیشن میں مصروف ہونے کے بجائے سیر و تفریح کرتے نظر آئے، آدھی میچ سے دو قبل بُل رائیڈنگ مقابلہ دیکھنے پہنچی تو شائقین کرکٹ نے انہیں تقید کا نشانہ بنایا لیکن کسی نے کان تک نہ دھرے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹرز بُل رائیڈنگ دیکھنے پہنچ گئے

بعدازاں چیریٹی ڈنر کے نام پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملنے، تصاویر بنوانے کیلئے 25ڈالر فی بندہ انٹری فی بھی رکھ دی گئی، جیسے قومی ٹیم نہیں بلکہ کوئی میوزیم ہوں، جہاں ٹکٹ دیکر تصاویر بنوائیں۔

اب امریکا کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی خاموشی سے نیویارک پہنچ گئے ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پرائیوٹ ڈنر میں کھلاڑیوں کی شرکت! راشد لطیف برہم

ٹیم مینجنٹ کی اجازت سے ہی قومی ٹیم کیلئے پرائیوٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا، جیسے شدید تنقید کے بعد اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

cruicket1

دوسری جانب کھلاڑی نیویارک پہنچنے سے قبل شکست پر افسردہ تو ہیں لیکن بھارت کیخلاف مقابلہ ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، شکست قومی ٹیم کو ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے تقریباً باہر کردے گی جبکہ فتح ایونٹ میں قومی ٹیم کیلئے بڑی پیشقدمی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا سے شکست کو کامران اکمل نے ” توہین آمیز” قرار دیدیا

مختصر ترین فارمیٹ میں ٹاپ فور ٹیموں میں شمار کی جانے والی پاکستانی ٹیم گزشتہ 2 برس کے دوران افغانستان، زمبابوے اور آئرلینڈ جیسی ٹیموں سے شکست کھاچکی ہے۔

Image

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں