[ad_1]
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں مسلح افراد اسلحے کے زور پر 85 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور باٹا پور کے علاقے بانسواں والا روڈ پر پیٹرول پمپ مالک میاں اعجاز اپنے بیٹے کے ہمراہ 85 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ اس دوران ڈکیتی ہوئی۔
مسلح افراد نے بانسواں والا روڈ پر باپ بیٹے کو روکا اور اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 85 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ افراد نے بتایا کہ ڈاکوؤں نقاب پوش تھے اور اُن کے ساتھ دیگر لوگ بھی بیک اپ پر تھے۔
پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا۔
[ad_2]
Source link