9

شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاج پر آڑھے ہاتھوں لیا

[ad_1]

شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے—فوٹو: فائل

شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے—فوٹو: فائل

  کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں کراچی میں جاری اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کیے گئے احتجاج پر انہیں آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر ایسا ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نےجمعے کو سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈسٹرب کرنی کی کوشش کی گئی، اسٹریٹ کرائم میں جو بھی افسوس ناک واقعے ہو رہے ہیں، ہمیں پورا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں اسٹریٹ کرائم پر قابو پایا جا سکے، حکومت کی تبدیلی کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہر قیمتی جان کا نقصان ہمارا نقصان ہے، ایم کیو ایم جان بوجھ کر ایسا ماحول بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ سب کے سامنے ہے، ایم کیو ایم اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے، سندھ اسمبلی میں اجلاس کےدوران ماضی میں اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ کی بات کی گئی، کسی کی بھی جان کے نقصان کا حکومت جوابدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں نعرے لگایا گیا، حکومت کو برا بھلا کہا گیا، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بوری بند لاشیں کون کرتا تھا سب جانتے ہیں، ایم کیو ایم کے رہنما شعلہ انگیز بیان دے کر واپس بھی لیتے ہیں اور معافیاں بھی مانگتے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم کم ہو رہے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن بھی ملک میں رہ رہے ہیں، سارے چیلنجز کے باوجود ہم اپنا کام کر رہے ہیں، سیاست چمکانے کے لیے ایم کیو ایم نعرے لگاتی ہے اور حکومت کو گالیاں دیتی ہے اور بعد میں اگر ایم کیو ایم نے معافیاں مانگنی ہیں تو ایسا بیان ہی نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں امن و امان کے ذمہ دار ہیں، اسمبلی کا ماحول خراب نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کراچی آ کر سب سے پہلے امن و امان پر اجلاس کیا، سیف سٹی پراجیکٹ کا ایک مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم چل رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر لوگ بھی پکڑے جاتے ہیں اور انہیں ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے حیدر آباد واقعے پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی، ہمیشہ پارٹی کی لیڈر شپ بہتری کے فیصلے کرتی ہے، بلاول بھٹو سب کے چیئرمین ہیں انہوں نے جو ہدایات دی ہیں وہ سب صحیح ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کوئی ایسی پارٹی ہے جو اپنے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی کے کام پر نظر رکھ رہی ہو، ماضی میں لندن سے ایک کال آتی تھی تو پورا شہر بند ہو جاتا تھا، گاڑیاں جلا دی جاتی تھیں اور  کراچی بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پراجیکٹ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت بنانے جا رہی ہے، دنیا میں سب سے زیادہ نیپال میں 8 لاکھ کر بنائے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ 21 لاکھ گھر بنا رہی ہے جو خوشی کی بات ہے، 8 لاکھ خواتین کو مالکانہ حقوق دیے جا رہے ہیں، کسی ایک کنسٹرکشن کمپنی کو کام نہیں دیا جا رہا ہے، لوگوں کے اکاؤنٹ کھلوا کر انہیں نقد رقم ٹرانسفر کی جا رہی ہے، ہمارے خلاف جو پروپیگنڈا کر رہا ہے وہ غلط ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ افسوس ناک واقعے جتنے بھی ہوئے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹ طلب کی،کراچی میں بڑے دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، حکومت سندھ نے تمام مسائل کو حل کیا ہے، حکومت ہر جگہ کیمرے نہیں لے کر جاتی جہاں حکومت جاتی ہے وہاں ہمارے وزرا اور میئر سب جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی میں اتنی طاقت نہیں کہ ملک کے حالات خراب کر سکے، ملک میں غربت اور بے روزگاری ہے، ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے، ہم مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں