10

چمن میدان جنگ بن گیا، دھرنا مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، متعدد اہلکار زخمی

[ad_1]

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چمن میں کئی روز سے دھرنے پر بیٹھے شرکا اور فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے مال روڈ میدان جنگ بنا رہا۔

ایف سی اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو مشتعل مظاہرین نے فورسز پر حملے کیے جبکہ بکتر بند گاڑیوں پر پیٹرول بم پھینک کر انہیں جلانے کی کوشش کی۔

مظاہرین سے تصادم کے نتیجے میں متعدد مظاہرین سمیت 8 پولیس اور9 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دھرنےکے شرکا نے ٹولیوں کی شکل میں فورسز پرپتھراؤ کیا، مظاہرین کو پولیس اور ایف سی نے آنسو گیس کے استعمال  سے منتشر کیا۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد کشیدہ صورت حال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ دھرنے کے مقام اور اطراف میں موجود سرکاری دفاتر کشیدگی کی وجہ سے جمعے کے روز بند رہے



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں