9

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

[ad_1]

 لاہور: پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہتک عزت قانون کے خلاف درخواست میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے۔ ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔ ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قائم مقام گورنر نے پنجاب میں ہتک عزت بل پر دستخط کردیے

عدالت عالیہ میں دائر درخواست کے مطابق ہتک عزت کا قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ہتک عزت قانون پر عملدرآمد روکا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے صوبائی اسمبلی میں سے منظور ہونے والے ہتک عزت بل پر  گزشتہ روز دستخط کردیے تھے، جس کے بعد اب یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے اور گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد نافذ العمل ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں