[ad_1]
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کپتان بابراعظم سمیت پوری ٹیم پر برس پڑے۔
مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ جو باتیں کررہا ہوں اس کے بعد ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں لیکن میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ مجھے بتائیں بابراعظم کی کپتانی کو 4 سے 5 سال ہوگئے ہیں کوئی ایونٹ جتواسکے ہیں؟ البتہ یہ ضرور ہوا کہ افغانستان، زمبابوے، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کی سی ڈی ٹیمز کیخلاف سیریز برابر کیں اور آج امریکا سے بھی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم ایک دن میں دو میچز کیسے ہاری؟ حفیظ نے بتادیا
بابر کی کپتانی میں کوئی بہتری نہیں آئی طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے عامر سے سپر اوور کروارہے ہیں، نسیم شاہ! شاہین آفریدی یا حارث رؤف سے کیوں بالنگ نہیں کروائی۔
مزید پڑھیں: بُل رائیڈنگ، 25 ڈالر میں ٹیم سے ملاقات! پھر امریکا سے شکست
اوپنر نے کہا کہ ہیڈکوچ گیری کرسٹن کہہ رہے ہیں کہ آخری اوور ہے حارث یارکر لیتھ پر بالنگ کروا رہا ہے، مڈآف کا فیلڈر پیچھے لاؤ تو بابر ضد پر اڑے رہے وہیں اور چوکا کھا کر میچ برابر کروادیا۔ اسی میچ انکی بیٹنگ دیکھیں ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی جیسن گلسپی یا شعیب اختر بالنگ کروارہا ہے کہ کھیلنا مشکل ہوگیا ہے امریکی ٹیم کیخلاف محض 14 بولز پر 4 رنز یہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹرز بُل رائیڈنگ دیکھنے پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا کیلیبر یہیں آگیا ہے مسلسل چھوٹی ٹیموں سے ہارنا مذاق نہیں ہے، ہماری تیم ساتویں نمبر پر ایسے ہی نہیں پہنچی، کرکٹ کو ہاکی طرح تباہ کردیا ہے۔
احمد شہزاد نے ٹیم مینجمنٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ پرفارمنس بہتر بنانے کے بجائے شوز میں فون کررہے ہیں، امریکا کیخلاف شکست نے اوور سیز پاکستانیوں اور ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پرائیوٹ ڈنر میں کھلاڑیوں کی شرکت! راشد لطیف برہم
قومی ٹیم کا امریکا سے ہارنا اَپ سیٹ نہیں ہے، بھارت کیخلاف میچ کیلئے نیک تمنائیں ہیں لیکن ایسی کرتوتوں کیسا جیتنا ممکن ہی نہیں، آج یہ لوگ کرکٹ کو اس نہج پر لے آئے ہیں کہ بھارت کیخلاف میچ سے قبل ہی پاکستانی شائقین آدھی قیمت میں ٹکٹ بیچ رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link