[ad_1]
پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں پانچ روز قبل اغوا ہونے والی بچی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ فیروز والا کی حدود سے پانچ روز قبل گھر کے باہر سے اغوا ہونے والی بچی کی لاش آج قریبی کھیتوں سے مل گئی۔
اہل خانہ نے بتایا کہ وہ بچی کو تلاش کررہے تھے تو گھر کے قریب کھیتوں سے ایک لاش ملی جب اُسے جاکر دیکھا تو وہ مغوی بچی کی لاش تھی۔
علاقہ مکینوں نے لاش ملنے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد شعبہ تفتیش نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے تصدیق کی کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ زیادتی کے حوالے سے کوئی بھی بات میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔ پولیس نے اہل خانہ کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
[ad_2]
Source link