13

بلوچستان میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

[ad_1]

 کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے لیویز تھانہ بوستان دفعدار کی مدعیت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شہریار آفریدی، خاتون رہنما شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کے خلاف پرچہ کاٹا گیا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بوستان کے علاقے میں بغیر اجازت جلسہ کیا اور شرکا کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے میں بغاوت پر اکسانے، ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں