[ad_1]
کراچی: موچکو انویسٹی گیشن پولیس نے جائیداد تنازع پر فائرنگ کر کے سگی بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق موچکو انویسٹی گیشن پولیس نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے سگی بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والے مفرور ملزم مراد سعید کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق گرفتار ملزم مراد سعید نے گزشتہ 24 نومبر کو بسم اللہ چوک مواچھ گوٹھ کے قریب واقع گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے سگی بہن زولفتون زوجہ عنایت اللہ شاہ کو قتل کر دیا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا بہنوئی عنایت اللہ شاہ بھی زخمی ہوگیا تھا۔
گرفتار ملزم کا اپنی بہن کے ساتھ زمین کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 507/2023 بجرم دفعہ 302/324 موچکو تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ آلہ قتل بھی جلد برآمد کر لیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link