8

پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا

[ad_1]

پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر زخمی، میچ میں شرکت مشکوک (فوٹو: کرک انفو)

پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر زخمی، میچ میں شرکت مشکوک (فوٹو: کرک انفو)

روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔

دونوں ٹیمیں آج نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی تاہم میچ سے قبل لیگ اسپنر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور انکی بھارت کیخلاف پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لیگ اسپنر پریکٹس سیشن کے دوران دوران کمر درد میں مبتلا ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف اہم میچ، پاکستان کا پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

ٹیم میں شاداب خان کی جگہ صائم ایوب، اعظم خان کی عماد وسیم جبکہ ایک فاسٹ بولر کو ریسٹ دیکر ابرار احمد کو کھلائے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: “ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لاؤں گا”

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ پلئینگ 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا اہم معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں