9

کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے لڑکے کا قتل؛ سیکیورٹی کمپنی کا سپروائزر گرفتار

[ad_1]

نارتھ کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان قتل؛، فوٹو: فائل

نارتھ کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان قتل؛، فوٹو: فائل

  کراچی: نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے  میں  سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والے نوعمر لڑکے کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے سیکیورٹی کمپنی کے سپروائزرعاصم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرسید تھانے کےعلاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والے نوعمر لڑکے کے قتل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سرسید پولیس نے سیکیورٹی کمپنی کے سپروائزرعاصم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عاصم نے بنا کسی تصدیق کے غیرتربیت یافتہ شخص کو بھرتی کیا تھا۔  متعلقہ کمپنی کے 12 گارڈز کا اسلحہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔

متعلقہ کمپنی نے اپنا لائسنس بھی پولیس کو دیکھایا۔

یاد رہے کہ نوجوان کے قتل میں ملوث سیکیورٹی گارڈ رمضان فرارہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں