12

خیبرپختونخوا حکومت کا ناراض ارکان اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ

[ad_1]

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ میں شمولیت سے محروم رہ جانے والے ناراض ارکان اسمبلی کوپارلیمانی سیکرٹری ، ڈیڈک چیئرمین اور اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں حکومتی جماعت نے کابینہ کا حصہ بننے سے محروم رہ جانے والے ارکان اسمبلی کو نوازنے کا فیصلہ کیا ہے،  اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بعض ارکان اسمبلی نے کابینہ میں شمولیت  سے رہ جانے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے۔

ناراض ارکان اسمبلی کے اس مطالبے کے بعد حکومتی جماعت نے ارکان اسمبلی سے رائے مانگ لی ہے کہ کون کون پارلیمانی سیکرٹری، ڈیڈک چیئرمین اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا خواہشمند ہے۔

حکومتی جماعت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت 8 پارلیمانی سیکرٹریوں کا تقرر کررہی ہے جبکہ 37 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دی جائے گی، جس میں اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیاں ، استحقاق ، جوڈیشل، ہاؤس اینڈ لائبریری اور لاء ریفارمز کمیٹی کی چیئرمین شپ کی نامزدگی کی جائے گی جبکہ باقی 32 محکموں سے متعلق قائمہ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

The post خیبرپختونخوا حکومت کا ناراض ارکان اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں