14

ہفتہ وار بھرپور ورزش ہائی بلڈ پریشر مریضوں کیلئے فائدہ مند

[ad_1]

کیرولائنا: ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار بھرپور ورزش کرنے سے ایسے افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہوں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ’جرنل آف الزائمر ایسوسی ایشن‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے 9،300 افراد کا مطالعہ کیا جس میں انہوں نے پایا کہ جن لوگوں نے ہر ہفتے بھرپور جسمانی سرگرمی میں حصہ لیا، ان میں ہائی بلڈ پریشر کے باوجود ذہنی صلاحیتوں اور ڈیمنشیا کی شرح کم دیکھی گئی۔

بھرپور جسمانی سرگرمی میں بالائی جانب پیدل چڑھائی، دوڑنا، تیز سائیکل چلانا، تیراکی، رسی کودنا اور باغبانی کے کام وغیرہ شامل ہیں۔

ریاست کیرولینا میں ویک فاریسٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں انٹرنل میڈیس کے اسسٹنٹ پروفیسر اور سرکردہ محقق، ڈاکٹر رچرڈ کازبوے کا کہنا تھا کہ کلینیکل ٹرائل میں ہمیں معلوم ہوا کہ جسمانی ورزش فٹنس کے علاوہ بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے جس میں بلڈ پریشر کو کم کرنا، مجموعی صحت کو بہتر کرنا اور دل کی صحت اور ذہنی صلاحیتوں کی خرابی کو موخر کرنا شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا مطالعہ اس اہم نکتے کی طرف لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ مذکورہ بالا ان تمام فوائد کو حاصل کرنے کے لیے کتنی ورزش کی ضرورت ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں