13

کراچی،صنعتی ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

[ad_1]

  کراچی: کورنگی صنعتی ایریا میں مرتضیٰ چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول صابرحسین کو مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پرقتل کیا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول صابرحسین کی ہلاکت کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقتول کا تعلق ضلع شکارپورمیں گھڑی یاسین سے ہے، مقتول نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

کورنگی پولیس کوجائے وقوع سے 30 بورکے تین خول ملے ہیں اور فائرنگ کرنے والا ملزم مقتول کا برادر نسبتی بتایا جاتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں