[ad_1]
نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف نئی تاریخ رقم کردی۔
اتوار کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بولرز نے بھارتی سورماؤں کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم 119 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ہائی وولٹیج ٹاکرے پاکستان کے فاسٹ بولرز بھارتی بلے بازوں پر پوری طرح حاوی رہے اور بھارت کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔
پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی اننگز میں بھارت کو آؤٹ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلا موقع ہے جب پاکستان بھارت کے خلاف تمام 10 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوا ہے۔
اس سے قبل ٹی 20 فارمیٹ میں دو بار بھارت نے 9، 9 وکٹیں گنوائیں جبکہ دو بار ہی اس نے 7، 7 وکٹیں گنوائی ہیں۔
یہ اس فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا سب سے کم ترین اسکور بھی ہے۔ اس سے قبل بھارت کا سب سے کم اسکور 2012 میں 9 وکٹوں پر 133 رنز تھا۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ عامر نے دو جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
[ad_2]
Source link