[ad_1]
کراچی: سعیدآباد، ناظم آباد اور شارع فیصل پولیس نے مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک زخمی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، دستی بم اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ علاوہ ازیں شارع فیصل پر پولیس مقابلے کے دوران منشیات کے ڈیلرز کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ۔
پیرآباد کے علاقے مکان نمبر 562 گلی نمبر 8 قصبہ میانوالی کالونی بلال مسجد کے قریب پُراسرار فارئرنگ سے 7 سالہ بچی زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والی بچی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق زخمی بچی کی شناخت 7 سالہ عائشہ دختر عمرشریف کے نام سے کی گئی ، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔
اُدھر مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن ضیا کالونی کٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 45 سالہ نوروز خان ولد عبد الغفور کے نام سے کی گئی ۔ واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
دریں اثنا زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی کٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 28 سالہ وسیم ولد اکرم کے نام سے کی گئی ، جسے 3 گولیاں ماری گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ۔
[ad_2]
Source link