8

لاہور ہائیکورٹ کا ہتک عزت کا قانون کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

[ad_1]

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہتک عزت کا قانون کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

ہائی کورٹ کے جج بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے دائر کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب بذریعہ پرنسپل سیکریٹری جبکہ صوبائی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا۔

رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست گزار نے نوٹیفکیشن کی کاپی ساتھ نہیں لگائی۔

درخواست گزار کے مطابق ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا، ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی جبکہ قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ہتک عزت قانون پر عمل درآمد روکا جائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں