[ad_1]
کیماڑی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گرد صادق عرف قاری کے دیگرساتھی بھی گرفتار کرلیے گئے۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کالعدم تنظیم کے کارندوں نے گڈاپ کے علاقے سے پولٹری فارم کے تاجر حارث کو اغوا کیا تھا اور88 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے چھوڑدیا تھا۔
پولیس حکام کا کہناتھا کہ صادق واردات کے بعد افغانستان فرارہوگیا تھا اور کچھ عرصے بعد کراچی پہنچا تھا۔
دہشت گرد نے مغوی حارث کے بھائی سے رابطہ کرکے تاوان وصول کرنے کی کوشش کی اورجان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔ایس ایس پی کیماڑی کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور ایسٹ زون پولیس نے تاجر کے اغواکے بعد ہلاک دہشت گرد کے دیگرساتھیوں کوگرفتارلیا ہے۔
[ad_2]
Source link