[ad_1]
پشاور: شانگلہ بشام کے علاقے میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شانگلہ بشام کے علاقے برباٹکوٹ میں پیش آیا جہاں جیپ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 4 مسافر جاں بحق اور اتنے ہی شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی لوگوں کی مدد سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو بشام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کے بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔
The post شانگلہ: جیپ گہری میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link