[ad_1]
کراچی: ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات کی مدد سے کروڑوں روپے کی خردبرد اورفراڈ میں ملوث جاپان قونصلیٹ کے دوملازمین اور نجی بینک کے دو افسران کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔
قونصلیٹ کی تحریری شکایت پرایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کی۔ برآمد کردہ رقم میں 1 لاکھ 21 ہزارامریکی ڈالرز،6 لاکھ پاکستانی روپے اور 6 لاکھ کے شئیرز سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔
گرفتارقونصلیٹ ملازمین میں عبید اوروکٹر، نجی بینک کے فہد اورذیشان نامی بینک افسران شامل ہیں۔
قونصلیٹ کےایک سفارتکارکی اہلیہ کے نام پرجعلسازی سے نجی بینک میں دو اکاؤنٹس کھولے گئے جن کے ذریعے فراڈ کیا گیا، قونصلیٹ عملے نے بینکاروں کی مدد سے امریکن ڈالرزاورپاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس کھلوائے۔
بینک اکاؤنٹس کے لئے خاتون کے جعلی دستخط،قونصلیٹ کا جعلی تعارفی لیٹرجمع کرایا گیا۔ ملوث قونصلیٹ ملازمین نےاکاؤنٹس میں قونصلیٹ سے خرد برد کردہ رقم جمع کرائی۔
رقم نکلوانے کے لئے سفارتکار کی اہلیہ کے جعلی دستخطوں سے چیک جمع کرائے گئے۔ ملازمین نے قونصلیٹ کے بجلی کے بل کی رقم اور کسٹمز کلیئرنس کی رقم بھی خرد برد کی۔ ملازمین نے بجلی کے بل اور کسٹمز کلئیرنس دستاویزات میں بھی ٹیپمرنگ کی۔
[ad_2]
Source link