[ad_1]
لاہور: میانوالی ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی جانے کے لیے چلتی ٹرین تھل ایکسپریس پر سوار ہونے والا مسافر حادثے سے بال بال بچ گیا۔
مسافر غلام محمد ٹرین تھل ایکسپریس پر سوار ہونے لگا لیکن سوار ہونے کی کوشش میں اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا، جلد بازی کی بناء پر مسافر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان خلاء میں گر گیا۔
ڈیوٹی پر موجود ریلویز پولیس اہلکار حادثے کو دیکھتے ہوئے مسافر کی مدد کو دوڑے اور مسافر کی جان بچا لی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید پارچات اور وردی میں ریلویز پولیس اہلکار تیمور عباس اور شعیب خان نے مسافر کو بڑے حادثے سے بچایا۔
اہلکاروں کی بروقت کارروائی اور امداد پر مسافر نے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
[ad_2]
Source link