12

لاہور: مصوم بچوں سے بدفعلی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

[ad_1]

گرفتار ملزمان پولیس کی تحویل میں (فوٹو : لاہور پولیس)

گرفتار ملزمان پولیس کی تحویل میں (فوٹو : لاہور پولیس)

 لاہور: جوہر ٹاؤن پولیس نے مصوم بچوں سے بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان بچوں کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کرتے اور ویڈیو بھی بناتے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو واقعات کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محمد ذکا نے ملزمان کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت عمر، رضا اور حبیب خان کے نام سے ہوئی، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن  ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کہا ہے کہ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں