12

لاہور: آئی جی آفس کے سامنے خود کو آگ لگانے والا شخص دم توڑگیا

[ad_1]

 لاہور: آئی جی آفس لاہور کے سامنے خود کو آگ لگانے والا شخص آج اسپتال میں دم توڑگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کچھ روز قبل آئی جی آفس لاہور کے سامنے اپنے مسائل حل نہ ہونے پراصغرنامی شہری نے خود سوزی کی کوشش کی تھی جس میں اصغر نے اپنے آپ کو تیل چھڑک کرآگ لگا لی تھی۔

پولیس کے مطابق متوفی کے جسم کا بالائی حصہ بری طرح جھلس گیا تھا،جس کی وجہ سے وہ آج اسپتال میں دم توڑگیا۔

مزید پڑھیں: شہری نے آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگالی

یاد رہے کہ اصغر اپنے مسئلے کے سلسلے میں آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیےآئی جی آفس پہنچاتھا تاہم سیکیورٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ملاقات نہ ہوسکی جس پر دلبر داشتہ ہوکر نوجوان نے آفس کے باہر ہی خود کو آگ لگادی تھی۔

آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ایڈمن کو اسپتال میں زیرعلاج متاثرہ شہری اصغر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم بھی دیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں