[ad_1]
لاہور: غالب مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے نجی کمپنی کے مالک کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق غالب مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا مالک غلام رسول جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔
گرفتار ملزم مدنی جلیل نے اپنے بیان میں نجی کمپنی کے مالک غلام رسول پر جادوٹونے کا الزام عائد کردیا اور کہا کہ مقتول نے مجھ پر جادو کروارکھا تھا، صبح اٹھتا تو منہ سے خون آتا تھا اور کہیں بھی مجھے نوکری نہیں ملتی تھی۔
ملزم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پانچ سال پہلے نجی کمپنی میں کام کرتا تھا، مالک نے نکالا تو اس کے بعد کام نہیں ملا ۔
ملزم مدنی جلیل نے بتایا کہ پانچ روز قبل بھی نجی کمپنی کے مالک کو مارنے کے لیے آیا تھا مگروہ گاڑی سے باہر نہیں نکلا ۔
پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔
[ad_2]
Source link