7

کراچی میں میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر پرنسپل گرفتار

[ad_1]

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

  کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ طور پر میٹرک کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش اور مزاحمت پر تشدد کرنے والے پرنسپل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں نجی اسکول کے پرنسپل نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں لے جاکر طالبہ سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کی جس پر طالبہ نے مزاحمت کی تو ملزم نے اُسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ طالبہ گھر واپس آکر اپنے ساتھ  پیش آئے واقعے سے متعلق بہن کو آگاہ کیا جس پر لڑکی نے تھانہ اقبال مارکیٹ میں تحریری درخواست دی اور پھر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ کی بہن کے مطابق پرنسپل نے پہلے واٹس ایپ پر پیغامات بھیجے اور پھر یکم جون کو اپنے دفتر میں بلا کر زیادتی کی کوشش کی جبکہ طالبہ کو ہراساں کیا کہ کسی کو بتانے کی صورت میں اُسے انتہائی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد نجی اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں