[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کچلاک میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا دستی بم کا تھا جو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی پھٹ گیا۔
[ad_2]
Source link