[ad_1]
آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کا اجلاس 13 جون کو صبح دس بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس 13 جون کی صبح وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں مالی سال 2024-25 کے صوبائی بجٹ کی منظوری اور مالی سال 2023-24 کے ضمنی بجٹ کی منظوری شامل ہے۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری سمیت اعلی حکام شریک ہوں گے۔
حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد صوبائی کابینہ کا یہ نواں بجٹ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 جون کو ہی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
[ad_2]
Source link