[ad_1]
کراچی: شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے قربانی کیلیے لایا گیا جانور زخمی ہوا جسے مالک نے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ذبح کردیا۔
پولیس کے مطابق سعید آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گلی میں قربانی کے لیے لائی جانے والی گائے گولی لگنے سے زخمی ہوئی، جس کا خون بہہ جانے اور مرنے کے خدشے کے پیش نظر مالک نے اُسے فوری ذبیحہ کردیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے گلشن غازی موڑ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 26 سالہ آفتاب نامی شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حذیفہ کے نام سے کی گئی۔
ڈکیت کا ساتھی جس کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی وہ موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ملزم زخمی حالت میں فرار ہوا جس کی تلاش کیلیے پولیس نے چھاپے بھی مارے۔
[ad_2]
Source link