11

دکان پر انرجی ڈرنک خریدنے کیلئے آئی خاتون 10 لاکھ کی لاٹری جیت گئی

[ad_1]

کیلیفورنیا: امریکا میں ایک سپراسٹور پر انرجی ڈرنک پینے کے لیے رکی خاتون نے غیر متوقع طور پر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈریا روڈریگز ان کے گھر کے قریب ہی موجود ’ہیلنز مارکیٹ‘ نامی سپر سٹور پر آئیں جہاں وہ ساری زندگی آتی رہی ہیں۔ الیگزینڈریا وہاں انرجی ڈرنک خریدنے آئی تھی لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے غیرارادی طور پر 1 ملین لاٹری کا انعام بھی جیت لیا۔

خاتون نے کیلیفورنیا لاٹری کے حکام کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اس اسٹور پر بچپن سے آرہی ہیں جب وہ سائیکل چلاتی تھیں۔

وہ اسٹور میں اس وقت انرجی ڈرنک خریدنے کیلئے آئی تھیں کہ اسی دوران ان کی نظر ’ایکسٹریم ملٹی پلیئر لاٹری ٹکٹ‘ پر پڑی۔ خاتون نے بتایا کہ لاٹری ٹکٹ کا ڈیزائن اور اس کا رنگ بہت ہی خوبصورت لگ رہے تھے جس کہ وجہ سے انہوں نے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن جب انہوں نے اسے کھرچ کر دیکھا تو یہ حیرت انگیز طور پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں