[ad_1]
کراچی: سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے مویشی چھین کر فرار ہونے والے 6ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینے گئے 35 مویشی (بچھڑے) برآمد کرلیے۔
ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق رحیم یار خان سے بیوپاری اپنے مویشی فروخت کے لیے کراچی لایا تھا اور ناردرن بائی پاس پر لگی مویشی منڈی میں بیوپاری نے اپنے جانوروں کا سودا کیا، گرفتار ملزمان نے بیوپاری سے 41 جانور لوڈ کروائے اور پیسے طے کرکے 4لاکھ روپے ٹوکن دیا اور گاڑیاں الاعظم اسکوائر کی طرف لے گئے جہاں اچانک سے ملزمان نے اسلحہ نکالا اور بیوپاریوں کو زبردستی اتار دیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان تمام مویشی لے کر فرار ہوگئے اور ایک باڑے پر کھڑے کر دیے۔
سائٹ سپرہائی وے پولیس کو کنٹرول پر اطلاع ملی تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 مویشی ( بچھڑے) برآمد کرلیے۔ ملزمان میں ظفر، شاہ مراد، پھنو، قادر بخش، سعید احمد اور عثمان شامل ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے بقیہ 6 مویشیوں سے متعلق تفتیش کی جاری ہے۔
[ad_2]
Source link