15

دنیا کی سب سے اونچی سائیکل کا عالمی ریکارڈ قائم

[ad_1]

پیرس: دو دوستوں نے مل کر دنیا کی سب سے اونچی سائیکل تیار کرلی ہے جس پر بیٹھ کر باقاعدہ سواری بھی کی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں نکولس بیریوز اور ڈیوڈ پیرو نے دنیا کی سب سے اونچی سواری کے قابل سائیکل بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں دنیا کی سب سے اونچی سائیکل بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں تقریباً 5 سال کا عرصہ لگا۔ اس سائیکل کی اونچائی 25 فٹ اور 5 انچ ہے۔

نکولس اور ڈیوڈ نے مزید بتایا کہ کہ انہیں اس قسم کی سائیکل بنانے کا خیال ایک دن ریسٹورنٹ میں مشروب پینے کے دوران آیا اور انہوں نے جلد ہی اس کی ڈیزائننگ اور اس کیلئے مواد اکٹھا کرنا شروع کردیا۔

اس سائیکل کی تعمیر میں تقریباً 2 سال لگے ہیں۔ سائیکل کو باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے اونچی سائیکل کے طور پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جس نے اس سے قبل بنائے گئے ریکارڈ کو 1 فٹ، 2 انچ سے توڑا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں