11

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری جاں بحق، عوامی تشدد سے ڈاکو ہلاک

[ad_1]

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ عوام کے تشدد سے ایک ڈکیت بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد کے علاقے غوثیہ چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ مقتول کی شناخت گلزار جبکہ زخمی کی معاویہ کے ناموں سے ہوئی۔

واقعے کے بعد زخمی اور مقتول شہری کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے نوجوان کی ہلاکت کے بعد فائرنگ کرنے والے ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایچ او مومن آباد ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور صورت حال کو کنٹرول کیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔

انہوں نے بتایا کہ معاویہ اور گلزار ایک ساتھ جارہے تھے کہ انہیں موٹر سائیکل پر سوار ڈکیتوں نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گلزار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گلزار زخمی ہوا، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقہ مکینوں نے ملزمان کو پکڑا جس میں سے ایک اُن کے ہاتھ آگیا جبکہ دوسرا بھاگ گیا، ہاتھ آنے والے ڈکیت کو عوام نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ملزم کی شناخت بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں