12

نواز شریف کی رہنمائی میں عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کیا گیا، مریم نواز

[ad_1]

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی بجٹ کو عوامی امنگوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں وزیراعظم کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-2025 کے بجٹ پر وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں وزیراعظم اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں  متوازن بجٹ پیش ہوا، ملک میں پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا اور پاکستان ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے، انشاء اللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی، اللہ کے فضل و کرم سے مہنگائی میں کمی ہورہی ہے اور مزید کمی بھی ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں