10

عیدالاضحیٰ؛ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

[ad_1]

 لاہور: عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے سوا دیگر مقامات پر قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی، جس کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبے بھر کے دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی ہوگی۔ جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھینکنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

دفعہ 144 کا نفاذ صوبے بھر میں اتوار 23 جون تک کیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، اس دوران ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں