10

بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنیکی کوشش ناکام، کئی خطرناک دہشتگرد گرفتار

[ad_1]

 اسلام آباد: بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے کئی خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے، پکڑے جانے والوں میں ٹی ٹی پی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر بھی شامل ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشت گروں سے ملتے ہیں، پکڑے گئے کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی توقع ہے۔

کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور اُنکے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں