10

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

[ad_1]

 کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 17 جون بروز پیر تا 19 جون بروز بدھ تک ہوں گی۔

eid holidays notification

قبل ازیں وفاقی حکومت بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین چھٹیوں (17 تا 19 جون) کا اعلان کر چکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ ملک میں 7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آیا تھا، جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہوگی۔ 15 اور 16 جون کو ہفتہ اور اتوار ہونے کے باعث سرکاری اور بیشتر نجی دفاتر کی چھٹی ہوتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہفتہ تا بدھ 5 چھٹیاں دستیاب ہوں گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں