[ad_1]
اوساکا: جاپان کی ایک تعمیراتی کمپنی نے خوبصورت قدرتی مناظر میں رکاوٹ بننے والی اپنی عمارت کو شہریوں کی شکایات پر گرانے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ڈویلیپر کمپنی Sekisui House نے اعلان کیا کہ وہ مکمل ہونے کے قریب تعمیر کردہ اپارٹمنٹس کی عمارت کو گرا رہی ہے کیونکہ عمارت پاس پڑوس میں رہ رہے شہریوں کے ماؤنٹ فُوجی کے نظارے میں حائل ہورہی تھی۔
اوساکا میں قائم ڈویلیپر کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کونیٹاچی کے علاقے میں 10 منزلہ عمارت کو شہریوں کے فلیٹس میں منتقل ہونے سے چند ہفتے قبل ہی گرا دیا جائے گا۔
کمپنی نے اس سے قبل اس منصوبے کو 11 منزلوں سے کم کر کے 10 کیا تھا اور ہر منزل کی اونچائی کو بھی کم کیا تھا جو کہ ملک کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ فوجی کا کے حسین نظارے میں حائل ہورہی تھی اور شہریوں نے اس حوالے سے شکایات درج کرائی تھیں۔
کمپنی نے بیان میں کہا کہ ہم اپنے ملک کی ثقافت سے واقف تھے جو قدرتی مناظر کو بہت اہمیت دیتی ہے لیکن ہم اس پر ٹھیک طرح سے عمل نہیں کرپائے۔ ہم کانٹریکٹرز سے بھی معذرت خواہ ہیں۔
[ad_2]
Source link