7

زید علی کی اہلیہ کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ یوٹیوبر نے بتایا دیا

زید علی اور یمنیٰ کے ہاں پہلے کی پیدائش سال 2021 میں ہوئی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

زید علی اور یمنیٰ کے ہاں پہلے کی پیدائش سال 2021 میں ہوئی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

کینیڈا: پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور اہلیہ یمنیٰ زید نے اپنے ہونے والے بچے کی جنس بتا دی۔

گزشتہ دنوں زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ زید نے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں اس جوڑے نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی جنس بتائی تھی۔

اس تقریب کا وی لاگ یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا تھا لیکن وی لاگ میں جنس واضح نہیں کی گئی تھی تاہم، اب یمنیٰ زید نے اسی تقریب کی مختصر ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں نیلے رنگ کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے جس کے ذریعے اس جوڑے نے انکشاف کیا کہ اُن کے ہاں دوبارہ بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔

یمنیٰ زید نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہوں، ہم دوبارہ بیٹے کی پیدائش کے لیے بہت زیادہ خوش ہیں۔

یاد رہے کہ زید علی اور یمنیٰ زید نے رواں سال جنوری میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنائی تھی کہ وہ دوبارہ والدین بننے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبر زید علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

واضح رہے کہ زید علی اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے بےحد مشہور ہیں، وہ اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز کے ساتھ ساتھ فیملی ولاگز بھی پوسٹ کرتے ہیں۔

زید علی نے 2017 میں اپنی دوست یمنیٰ کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ 2021 میں اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں