[ad_1]
لاہور: ریلوے پولیس نے خاتون سمیت چار بچوں کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچا لیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے پولیس اہلکار عدنان اشفاق اور شاہد ندیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے 4 زندگیوں کو حادثے سے بچالیا۔
خاتون اور بچوں کے چلتی ٹرین سے اترنے کا واقعہ ریلوے اسٹیشن اٹک پر پیش آیا پیش آیا، جہاں خاتون اور اس کی معصوم بچیوں نے جلد بازی اور افراتفری میں چلتی ٹرین جعفر ایکسپریس سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے پولیس نے چلتی ٹرین سے اچانک چھلانگ لگانے والے بچوں کو کس طرح ریسکیو کیا۔ جلد بازی اور لاپروائی کی بنا پر مسافر خاتون اور معصوم بچیوں کو بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا ۔ بعد ازاں خاتون اور دیگر افراد نے فوری امداد اور رسپانس پر ریلویے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
[ad_2]
Source link