[ad_1]
پشاور: خیبر پختونخوا میں 6 میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین عہدے سے فارغ کردیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے چیئرپرسن و ممبر پروفیسر ڈاکٹر زبیر خان ، خیبر ٹیچنگ اسپتال کے چیئرپرسن و ممبر ڈاکٹر عمر ایوب خان، حیات میڈیکل کمپلیکس کے چیئرپرسن و ممبر بورڈ غلام قادر خان، مردان میڈیکل کمپلیکس کے چیئرپرسن و ممبر بورڈ آف گورنرز عطا اللہ طورو، خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں کے چیئرپرسن و ممبر عبدالرؤف خان، قاضی حسین احمد شہید اسپتال کے چیئرپرسن و ممبر ڈاکٹر محمد اشفاق خان کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 24 ممبران بی او جی بھی عہدوں سے ہٹا دیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی ایک بار پھر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر مقرر کردیے گئے۔سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کی سفارش پر ڈاکٹر نوشیروان برکی کو 3 سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کو بھی لیڈی ریڈنگ اسپتال بی بی او جی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل(ر)امجد فہیم،ملک اختر حسین اعوان اور خالد رسول بھی ممبر بی او جی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تیمور شاہ، روبینہ نعمان گیلانی بھی اراکین بورڈ آف گورنرز خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور مقرر کیے گئے ہیں۔
اسی طرح ڈاکٹر آصف لویا کو ممبر بی او جی پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، پروفیسر نورالایمان،ڈاکٹر جہانزیب ملک کو ممبر بی او جی قاضی حسین احمد میموریل اسپتال نوشہرہ ، میجر جنرلر)محمد صلاح الدین قاسم، ڈاکتر طفیل محمد باچا خان کو میڈیکل کمپلیکس صوابی ، ڈاکٹر ارشد جاوید،ڈاکٹر نجیب الرحمن خان ،ڈاکٹر عارف اسلم کنڈی کو ممبر بی او جی مردان میڈیکل کمپلیکس ، ڈاکٹر عابد جمیل،ڈاکٹر عالم زیب خان کو ممبر بورڈ آف گورنرز ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد ، ڈاکٹر سعید اللہ شاہ،ڈاکٹر ظفر اللہ کو ممبر بی او جی خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں مقرر کیا گیا ہے۔
نئے ممبران کی تعنیاتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link