24

اس ماڈل کی عمر جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

[ad_1]

سنگاپور کے 58 سالہ ماڈل سوشل میڈیا پر سدا بہار جوان کے نام سے مشہور ہیں

سنگاپور کے 58 سالہ ماڈل سوشل میڈیا پر سدا بہار جوان کے نام سے مشہور ہیں

سنگاپور کے ماڈل اور فیشن فوٹوگرافر چوانڈو تان نے ایک انٹرویو میں اپنی سدا بہار جوانی کا راز بتا دیا۔

ڈھلتی عمر کے اثرارت کس پر نہیں آتے لیکن کچھ لوگوں کی سدا بہار جوانی دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ان میں سے ایک سنگاپور کے ماڈل اور فیشن ڈیزائنر چوانڈو تان بھی ہیں۔

معروف ماڈل نے حال ہی میں اپنی 58 ویں سال گرہ منائی ہے لیکن کسی کو یقین نہ آیا کہ بمشکل 25 سے 30 سال کے نظر آنے والے چوانڈو تان 58 سال کے ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے جہاں سال گرہ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں ماڈل سے ان کی صحت اور کم عمر نظر آنے کا راز بھی پوچھا۔

جس پر ماڈل نے بتایا کہ اس کا راز متوازن غذا کا انتخاب، ورزش کو معمول بنانا اور ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنا ہے۔ ہم جو کھاتے ہیں وہ غذا ہماری شخصیت پر اثرانداز ہوتی ہے۔

 

ماڈل نے مزید کہا کہ ذہنی تناؤ سے دور اور فطرت کے قریب رہیں۔ وزن اُٹھانے والی ورزش کریں، چہل قدمی کریں اور دھوپ میں ایک بار ضرور باہر نکلیں۔

فطرت نے آپ کو صحت مند رکھنے کے مواقع ہر جگہ فراہم کیے رکھے ہوئے ہیں۔ ان سے استفادہ کریں۔ رشتہ داروں اور دوستوں کی محافل سجائیں۔ زندگی سے لطف اندوز ہوں۔

سنگاپور سے تعلق رکنے والے چوانڈو کی پیدائش 1967 میں ہوئی اور 80 کی دہائی میں وہ فیشن انڈسٹری میں ماڈل حیثیت سے آئے، پھر گلوکاری کی اور اب فوٹوگرافی کرتے ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں