10

بجٹ میں کراچی نظرانداز، کوئی نئی میگا اسکیم نہیں رکھی گئی

[ad_1]

 اسلام آباد / کراچی: سندھ کے آئندہ بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی نئی میگا اسکیم نہیں رکھی گئی، جاری اسکیموں کے لیے ایک ارب 38 کروڑروپے مختص کیے گئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ  و وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ نے مالی سال 25-2024  کے لیے 3056 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا، بجٹ میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے کوئی نئی میگا اسکیم شامل نہیں کی گئی، جبکہ کئی چھوٹے منصوبوں کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔

کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2 ارب 79 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ کراچی اربن موبیلٹی یلو لائن پراجیکٹ کے لیے 6 کروڑ 97 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

کراچی اورنج لائن منصوبے پر آئندہ مالی سال میں 85 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور  300 ڈیزل ہائی برڈ بسوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح گریٹ کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 3 ارب 18 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ شہرقائد کو پانی کی فراہمی کے  منصوبے کے فور کے لیے10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کو قابل رہائش شہر بنانے کے منصوبے کلک کے لیے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص  کیے گئے ہیں۔

کراچی سیف سٹی فیز ون منصوبے کے ریڈ زون ایئرپورٹ کوریڈور میں 1300 نئے کیمرے نصب ہوں گے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیف سٹی کراچی کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سندھ پولیس ویڈیو سرویلینس سسٹم کے تحت کراچی میں 2 ہزار نئے مقامات پر 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے، جس کے لیے 16 لاکھ 34 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں شہرقائد میں پہلے سے جاری 11 اسکیموں کے لیے ایک ارب 38 کروڑ 94 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

The post بجٹ میں کراچی نظرانداز، کوئی نئی میگا اسکیم نہیں رکھی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں