[ad_1]
کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹ) کے مالک ایلون مسک نے ایپل کو خبردار کیا ہے کہ اگر کمپنی نے آئی فون میں اوپن اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے منصوبوں کو لے کر آگے بڑھی تو وہ اپنی کمپنیوں میں آئی فون پر پابندی عائد کر دیں گے۔
ایپل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کمپنی اس ٹیکنالوجی فون کے ساتھ جوڑے گی جس کے بعد جب صارفین سِری سے بات کریں گے تو سِری کچھ چیزوں کو چیٹ جی پی ٹی کے حوالے کر دے گی۔
لیکن ایلون مسک کے مطابق یہ اپ ڈیٹ سیکیورٹی کی ناقبلِ قبول خلاف ورزی ہوگی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اگر ایپل نے اوپن اے آئی کو او ایس لیول پر شامل کیا تو کمپنیوں میں ایپل کی ڈیوائسز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ فیکٹری آنے والوں کو اپنی ایپل ڈیوائسز کو باہر فیراڈے کیج میں رکھوانا پڑے گا۔
اس سے قبل ایپل کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ یہ فیچر رواں سال کے دوسرے حصے میں متعارف کرایا جائے گا۔ جبکہ اوپن اے آئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ کمپنی کی ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر آپریٹنگ سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
[ad_2]
Source link