[ad_1]
کراچی: عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی باقیات سڑکوں پر پھینکنے اورآلائشوں کو پھاڑنے پر پابندی عائد کردی گئی، خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید الاضحی پر جانوروں کی باقیات آلائشیں سڑکوں پر پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کمشنرکراچی سے درخواست کی تھی کہ اس عمل پر پابندی عائد کی جا ئے جس پر کمشنرکراچی نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 16 سے 20جون تک آلائشیں ، جانوروں کی باقیات سڑکوں پر پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اگر کو ئی یہ عمل کر تا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور متعقلہ علاقے کا ایس ایچ اوانتظامیہ کی شکا یت پر مقدمہ درج کر نے کا پابند ہوگا۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے عید کے موقع پر آلائشیں سڑکوں پر پھینکنے اور پھاڑنے کے واقعات کوروکنے کے لیے پابندی کی درخواست کی تھی کہ آلائشیں پھینکنے اور ان کو پھاڑنے سے ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ گندگی پھیلتی ہے اور صفائی ستھرائی میں بھی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اس عمل سے فضا متعفن ہوجاتی ہے اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلا ت کاسا منا کرنا پڑتا ہے، جس پر کمشنرکراچی حسن نقوی نے شہر میں اس عمل کو روکنے کے لیے پانچ دن کے لیے پابندی کا نوٹیفیکشن جا ری کردیا ہے، خلاف ورزی کر نے والے افراد پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link