14

کراچی: ٹریفک چالان سندھ میں نان ٹیکس آمدنی کا بڑا ذریعہ بن گیا

[ad_1]

ٹریفک چالان سے 90 فیصد آمدنی کراچی سے ہوتی ہے—فوٹو: فائل

ٹریفک چالان سے 90 فیصد آمدنی کراچی سے ہوتی ہے—فوٹو: فائل

  کراچی: سندھ میں ٹریفک چالان صوبے میں نان ٹیکس آمدنی کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے  جہاں صوبائی حکومت نے مالی سال 24-2023 کے دوران شہریوں سے ایک ارب روپے کے ٹریفک جرمانے وصول کیے۔

ایکسپریس کے مطابق صوبے میں ٹریفک جرمانوں کا 90 فیصد سے زائد کراچی سے وصول کیا جاتا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹریفک جرمانوں کی مد میں آمدن 25کروڑ اضافے سے ایک ارب 25کروڑ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران اسلحہ لائنس کی مد میں حکومت سندھ کی آمدن 68کروڑ روپے رہی جو آئندہ مالی سال 70کروڑ روپے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے بھی فیس، داخلہ فیس، عمومی ریکوریز اور دیگر مد میں 50 کروڑ روپے وصول کرنے میں کامیاب رہی اور آئندہ مالی سال کے دوران ایک ارب روپے وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں