14

انسٹاگرام نے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے، محمود اسلم

محمود اسلم نے اپنے سُپر ہٹ کامیڈی ڈرامے 'بُلبلے' کے بارے میں بھی بات کی : فوٹو : اسکرین گریب

محمود اسلم نے اپنے سُپر ہٹ کامیڈی ڈرامے ‘بُلبلے’ کے بارے میں بھی بات کی : فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نے کہا ہے کہ انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ نے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے۔

حال ہی میں محمود اسلم نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے پاکستانی ڈراموں کے موجودہ حالات پر گفتگو کی۔

محمود اسلم نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اداکاروں کے رجحانات تبدیل ہورہے ہیں، اب اُن اداکاروں کو کام دیا جاتا ہے جن کے انسٹاگرام پر فالوورز زیادہ ہوتے ہیں۔

سینیئر اداکار نے کہا کہ انسٹاگرام نے ہمارے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے اور میرے خیال میں اسی وجہ سے ہمارے ڈراموں کا بھی بیڑا غرق ہورہا ہے۔

اُنہوں نے اپنے سُپر ہٹ کامیڈی ڈرامے ‘بُلبلے’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اس ڈرامے کو 14 سال مکمل ہوگئے ہیں اور یہ ڈرامہ عالمی سطح پر مقبول ہوا ہے۔

محمود اسلم نے کہا کہ اس ڈرامے کے تمام اداکاروں کے انسٹاگرام فالوورز زیادہ ہیں لیکن عائشہ عُمر کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، اسی وجہ سے عائشہ عُمر اب ڈرامے سے زیادہ اپنے انسٹاگرام پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ عائشہ عمر کا اپنا یوٹیوب چینل ہے، اُن کا اپنا کپڑوں اور میک اپ کا برانڈ بھی ہے، وہ اب اس طرف زیادہ توجہ دیتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عائشہ عُمر اپنے وعدے کے مطابق کام تو کرتی ہیں لیکن وہ ڈرامے پر پہلے کی طرح توجہ نہیں دے رہیں، ڈرامے کے آغاز میں وہ وقت پر شوٹنگ پر آتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

محمود اسلم نے مزید کہا کہ اب ہم  ‘بُلبلے’ میں عائشہ عُمر کی جگہ دوسری اداکارہ کو کاسٹ بھی نہیں کرسکتے کیونکہ مداح عائشہ کو ہی خوبصورت کے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں اور کسی سُپر ہٹ ڈرامے سے کردار کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہوتا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں