13

اٹک میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 وکلا ہلاک

[ad_1]

فائرنگ میں ملوث اے ایس آئی گرفتار

فائرنگ میں ملوث اے ایس آئی گرفتار

ضلع کچہری اٹک میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 وکلا ہلاک ہوگئے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔

جاں بحق وکلا میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس اہلکار نے ذاتی رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اٹک پولیس نے فائرنگ میں ملوث اے ایس آئی انتظار کو فوری گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق تفتیش کے تمام مراحل کے بعد ملزم کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں