11

لیسکو کی غلفت : گلی میں لٹکے ہوئے ننگے سے ٹکرا کر کمسن بچہ جاں بحق

[ad_1]

 پھول نگر: پنجاب کے شہر پھول نگر میں گلی میں لٹکے ہوئے تار سے چھو جانے کے سبب 6 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور تحصیل پتوکی میں واقع پھول نگر میں ایک گھرانے کی عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں، لیسکو سب ڈویژن پھول نگر کی غفلت سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پھول نگر میں عیدگاہ روڈ کے سامنے گلی میں لٹکتی ہوئی ننگی تار سے چھو جانے کے سبب 6 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، بچے کی شناخت ارتضی ولد مستری اویس کے نام سے ہوئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق لیسکو سب ڈویژن پھول نگر کو بارہا ان لٹکتے ہوئے تاروں کی اطلاع دی مگر انہوں ںے آنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی جس کے سبب بچے کی جان چلی گئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں